سینٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران جوائنٹ سیکرٹری عہدے کا افسر نوٹس لینے کے لئے موجود ہوگا، وزیر خزانہ

پیر 29 مئی 2017 14:17

سینٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران جوائنٹ سیکرٹری عہدے کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کا افسر نوٹس لینے کے لئے موجود ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران کی عدم موجودگی کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جوائنٹ سیکرٹری کی سینٹ میں ڈیوٹی لگائی گئی تھی ان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔

اس سلسلے میں انہوں نے چیئرمین سینٹ سے معذرت بھی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کو حکومت قومی اسمبلی کی طرح ہی اہمیت دیتی ہے۔ پچھلے سال سینٹ سے بھجوائی جانے والی 80 سفارشات منظور کی گئیں جبکہ اس سے پچھلے سال 34 سفارشات کو منظور کیا گیا تھا۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی مفید تجاویز آئیں انہیں منظور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :