Live Updates

پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں کشمیرمیں بھارتی فوج کےمظالم کیخلاف قراردادمنظور

پی ٹی آئی نےپنجاب اسمبلی میں چیئرمین کشمیرکمیٹی کوبھی تبدیل کرنےکامطالبہ کردیا،کشمیری بھائیوں کےحق خوداریت کی حمایت جاری رکھیں گے،قراردادکامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 مئی 2017 13:48

پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں کشمیرمیں بھارتی فوج کےمظالم کیخلاف قراردادمنظور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : تحریک انصاف کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظورکرلی گئی ہے،قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی۔

(جاری ہے)

قرار دادکے متن کے مطابق بھارتی حکومت کے ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اورشہدا کے درجات کی بلندی کےلیے دعاگو ہیں۔ کشمیری بھائیوں کے حق خود اریت کیلیے اخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر نے پنجاب اسمبلی میں چیئرمین کشمیر کمیٹی کو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات