بلوچستان، کوہلو میں لیویز اور حساس اداروں کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پیر 29 مئی 2017 14:07

بلوچستان، کوہلو میں لیویز اور حساس اداروں کی کارروائی، بھاری مقدار ..
کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز اور حساس اداروں نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی پیر کے روز کوہلو کے علاقے پراہی میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کارروائی کے دوران تخریب کاری کے لئے زیر زمین اسلًحہ بھی بھاری مقدار میں برآمد کیا گیا جن میں آر پی جیز کے 3 گولے ، ایک اینٹی ٹینک بم ، آر پی جی فیوز ، 2 اینٹی پرسن مائن اور 21 سے زائد بارودی سرنگیں بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ اسلحہ و گولہ بارود کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :