مردان، مخالفین کی فائرنگ سے پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے راہنما زیب عالم ایڈووکیٹ جاں بحق

پیر 29 مئی 2017 14:06

مردان، مخالفین کی فائرنگ سے پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے راہنما زیب ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) مردان کو علاقے طورونواں کلی روڈ پر مخالفین کی فائرنگ سے پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے راہنما زیب عالم ایڈووکیٹ جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مردان کے علاقے طورو نواں کلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے راہنما زیب عالم ایڈووکیٹ جاں بحق ہو گئے ۔ زیب عالم اپنی گاڑی میں دفتر کی طرف جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور موقع پر جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق زیب عالم ایڈووکیٹ پر فائرنگ ان کے مخالفین نے کی ہے جن کے ساتھ زیب عالم کا اراضی کا تنازع تھا ۔

متعلقہ عنوان :