پٹھانکوٹ، فو جی اڈے سے مشکو ک بیگ ملنے پر بھا رتی فو ج میں کھلبلی مچ گئی، علاقے میں ہائی الرٹ

پیر 29 مئی 2017 14:06

پٹھانکوٹ، فو جی اڈے سے مشکو ک بیگ ملنے پر بھا رتی فو ج میں کھلبلی مچ ..
پٹھانکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) بھارت کے مامون فوجی اسٹیشن کے قریب ایک مشکوک بیگ ملنے سے بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی جس کے بعد پٹھانکوٹ کے علاقے میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مامون فوجی اسٹیسن کے قریب سے ایک مشکوک بیگ ملنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اس سرچ آپریشن میں بھارتی فوجی اور کمانڈوز شامل ہیں ۔عہدیداروں کے مطابق آپریشن کے دوران مشکوک بیگ سے دو موبائل ٹاور کی بیٹریاں اور فوجی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس سے قبل چار مئی کو دو مشکوک بیگ ملنے پر بھی پٹھانکوٹ میں ہائی الرٹ کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :