پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ شنگھائی تعاؤن تنظیم کے مکمل رکن بن جائینگے۔چین

پیر 29 مئی 2017 14:06

پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ شنگھائی تعاؤن تنظیم کے مکمل رکن بن جائینگے۔چین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) چین نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کا عمل مکمل ہوجائیگا۔ اس طرح یہ تنظیم دنیا کی مقبول ترین اور سب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائیگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر دستخط کی پندر ہویں اور اچھی ہمسائیگی دوستی اور تنظیم کے تعاون کے طویل المیعاد معاہدے پر دستخطوں کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کا عمل مکمل ہوجائیگا اس طرح یہ تنظیم دنیا کی مقبول ترین اور سب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائیگی جو ترقی کی استعداد اور تعاون کے وسائل کے حوالے سے غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل ہوگی۔

انہوںنے کہا آستانہ کانفرنس کے بعد چین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا انہوںنے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو نئے مواقع اور چیلنجز کا سامنا ہے ۔تمام ارکان کی مجموعی کوششوں کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم بن چکی ہے جو تعاون کے جدید ترین نظریات اور نمایاں بین الاقوامی اثرات رکھتی ہے تنظیم علاقائی امن وترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :