لا ئن آ ف کنٹر ول : سڑک کے قریب نصب بمدھماکے سے 4 افراد زخمی

بھارتی فوجیو ں نے بلا اشتعال فا ئر نگ کے بعد عام شہر یو ں کو نشا نہ بنا نے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈ ے استعما ک کر نا شروع کر دیئے ، زخمی مظفر آباد ہسپتال منتقل

پیر 29 مئی 2017 13:55

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی(کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے زد میں آکر ایک گاڑی میں سوار کم سے کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔وادی جہلم کے ڈپٹی کمشنر عبدالحامد کانی کا کہنا تھا کہ ایک مسافر گاڑی ایل ای ایس-8021 راولپنڈی سے مسافروں کو لے کر کھلیانہ کے علاقے میں آرہی تھی کہ رات ساڑھے 9 بجے واقعہ پیش آیا۔

یہ علاوہ وادی جہلم کے علاقے کھلیانہ میں ایل او سی کے انتہائی قریب قائم ہے جہاں بھارتی فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جس وقت گاڑی مسافروں کو لے کر ان کی منزل کے قریب پہنچی گاڑی کے ڈرائیور نے سڑک کے درمیان میں پتھر پڑے ہوئے دیکھے اور سڑک کی تنگی کے باعث گاڑی کو ان سے بچانے کیلئے سڑک کے کنارے پر کچے حصے کی جانب موڑ دیا جس کے بعد یہاں نصب آئی ای ڈی دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور 3 مسافر زخمی ہوئے، جن کی شناخت ڈرائیور ارم عباس اور دیگر 3 مسافر مختیار احمد، چنگیز لطیف اور رحمت حسین کے ناموں سے ہوئی۔واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے زخمیوں کو مظفر آباد ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ڈپٹی کمشنر وادی جہلم کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی پوسٹ دھماکے کے مقام کے انتہائی نزدیک ایل او سی کے دوسری جانب قائم ہے اس لیے مقامی انتظامیہ اور پاک فوج نے مذکورہ مقام پر دوسرے ممکنہ دھماکے کے پیش نظر سرچ آپریشن نہیں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پہلے دھماکے کے ایک گھنٹے کے بعد اس مقام سے کچھ فاصلے پر دوسرا دھماکا ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ماہ قبل ایسے ہی ایک دھماکے میں 3 مسافر زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ ایک مقامی شخص اپنے مکان میں دھماکا خیز مواد کی تیاری کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہندوستان کی جانب سے متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

26 مئی 2017 کو بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کے سرحدی گاں میں ایک پاکستانی معمر خاتون ہلاک ہوگئیں۔یکم اپریل کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شہری عتیق قریشی ولد خلیل قریشی زخمی ہوگیا، جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

18 مارچ کو بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کہتیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔12 مارچ کو بھی بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں گاوں چفہ کا رہائشی 60 سالہ بزرگ اور ایک 15 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی تھی۔اس سے قبل 9 مارچ کو بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :