قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا

پیر 29 مئی 2017 13:55

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پالیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت کیلئے پاکستان کی تیاری پر بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو چیئرمین کمیٹی سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :