سانگھڑ ‘رمضان المبارک آتے ہی بجلی غائب ، کئی علاقوں میں بیس گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈنگ

پیر 29 مئی 2017 13:37

سانگھڑ ‘رمضان المبارک آتے ہی بجلی غائب ، کئی علاقوں میں بیس گھنٹوں ..
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) رمضان المبارک آتے ہی بجلی غائب ، کئی علاقوں میں بیس گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈنگ ، شدید گرمی میں روزہ دار اور شہری شدید پریشان ،شہری سحر اور افطار بنا بجلی کے کرنے لگے ، عوام کی جانب سے واپڈا والوں بدعائیں ، شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ہی پینے کے لیے پانی اوربرف کی قلت پیدا ہوگئی ، غریب لوگ برف کے حصول کے لیے سرگرداں ، تفصیلات کے مطابق سانگھڑ اور گردنواح کے علاقوں میں واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جیان محال کردیا ، کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کرنے لگا جبکہ کئی دیہاتوں میں دو دو روز تک بجلی کی بندش رہی ، سانگھڑ کے اکثر علاقے سحر اور افطار میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ، شدید گرمی اور درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری ہونے کے وجہ سے روزے دار شدید گرمی و لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے گذر رہے ہیں ،وزارت پانی وبجلی خواجہ آصف کے سحر و ادطار اور غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے باوجود یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ، طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہراور گردونواح میں پانی کی قلت ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مساجد میں وضو کرنے کے لئے بھی پانی دستیاب نہ ہونے پر گھروں سے وضو کرکے آنے کے لیے اعلانات کیے جارہے ہیں ، نیر شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے باعث غریب شہری برف کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں لیکن شہر میں برف ہی نایاب ہوگئی ہے اورجہان پر دستیاب تھی وہاں پر شہری لائن لگا کر مہنگے داموں برف خریدنے پر مجبور ہیں ، شہریوں نے حکومت وقت ، وزیروں ، مشیروں اور واپڈا حکام کو بدعائیں دیتے ہوئے کوستے رہے ۔

متعلقہ عنوان :