سانگھڑ کی ہندو برادری کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام ، بڑی تعداد میںسیاسی و سماجی شخصیات ، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

پیر 29 مئی 2017 13:33

سانگھڑ کی ہندو برادری کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام ، بڑی تعداد میںسیاسی ..
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء)سانگھڑ کی ہندو برادری کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام ، بڑی تعداد میںسیاسی و سماجی شخصیات ، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی ہندو برادی کی جانب سے پاکستان ہندو کائونسل کے رہنما راجیس کمار ہرداسانی ، نند لال منوانی، کی سرپرستی میں سانگھڑ کے روضی دھنی فلور مل میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، افطار پارٹی میں سیاسی سماجی شخصیات غلام نبی نظامانی، عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما خلیل بلوچ ایڈوکیٹ ، میر حسن مری ، پاکستان ریڈ کریسینٹ کے مظفر مری، صحافیوں اسلم میمن ، امیر بخش بڑدی ، سرور بلوچ ،سمیع میمن ، منور شاہین ، راشد بلوچ ، نادر بڑدی ، معشوق علی ، اختر حسین ، عامر راجپوت اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کی جانب سے مسلمان بھائیوں کے ہر تہوارمیں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ، افطار پارٹی ہو یا عید ملن پارٹی ، ہمیشہ مل جل کو ان ایام کو پیار ، محبت اور بھائچارگی سے منایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندہ صوفیوں کی سرزمین ہے اور سندہ کے رہنے والے ، مسلمان ، ہندو ، عیسائی ، سکھ سب پیار اور محبت سے رہتے ہیں اور ایک دوسروں کے تہواروں میں شرکت کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایک جانب آپسی روابط بڑہتے ہیں دوسری جانب بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔