سانگھڑ سول اسپتال کے نرسنگ سینٹر میں ٹریننگ حاصل کرنے والی نرسوں کا اپنے مطالبات کے لیے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 29 مئی 2017 13:33

سانگھڑ سول اسپتال کے نرسنگ سینٹر میں ٹریننگ حاصل کرنے والی نرسوں کا ..
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) سانگھڑ سول اسپتال کے نرسنگ سینٹر میں ٹریننگ حاصل کرنے والی نرسوں کا اپنے مطالبات کے لیے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ہاتھوں کی زنجیریں بناکر روڈ بلاک کردیا، شدید گرمی ایک نرس بیہوش ، تفصیلات کے مطابق نرسنگ سینٹر سول اسپتال سانگھڑ کی نرسوں نے سابقہ پرنسل نگہت پروین اور سول سرجن ڈاکٹر طاہر کلیار کے خلاف احتجاج کیااور الزام لگایا کہ سابقہ پرنسل اور سول سرجن نرسنگ سینٹر کی طالبات کو بلا جواز تنگ کررہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ سول سرجن ڈاکٹر طاہر کلیار اور نرسنگ سینٹر کی سابقہ پرنسپل میڈم نگہت پروین نرسنگ سینٹر کی طالبات کو بلاج جواز تنگ کرکے ہراساں کررہے ہیں اور ان کے مرضی کے مطابق نہ چلنے پر نرسنگ سینٹر و ہاسٹل سے بے دخل کرنے کی دہمکیاں دی جاتی ہیں ، جبکہ موجودہ پرنسپل نرسنگ سینٹر مائی سیانی لغاری کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے انہیں کام سے روکا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ سابقہ پرنسپل میڈم نگہت پروین کے پاس کوئی بھی چارج نہ ہونے کے باوجود وہ نرسنگ سینٹر کے ہاسٹل میں زبردستی رہائش پذیر ہیں ، میڈم نگہت پروین کے کردار کا سب کو علم ہے اور وہ اثر رسوخ رکھتی ہے جس کے بنا پر سول سرجن سانگھڑ سمیت دیگر اعلی حکام اس کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے گریزان ہیں ، اور سول سرجن سانگھڑ ڈاکٹر طاہر کلیار، سابقہ پرنسپل میڈم نگہت پروین کو دوبارہ پرنسپل نرسنگ کی سیٹ پر لانے کے لیے مکمل اس کی پشت پناہی کر کے ہم غرین نرسوں کوبلا جواز تنگ کررہا ہے، ڈی ایس پی سانگھڑ آصف آرائیں پولیس نفری کے ہمرا ہ پہنچ گئے نرسوں سے بات چیت کی جنہوں نے بات چیت کرنے سے انکار کردیا، نرسوں کے مسلسل سخت گرمی میں احتجاج پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ پہنچ گئے اوراحتجاجی نرسوں کی قیادت کرنے والی وفد سے پریس کلب سانگھڑ میں مذاکرات کیے اور مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انکوائری کا اعلان کیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر نرسوں نے احتجاج ختم کیا ۔