لنڈی کوتل ،ْ امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں تصادم ،ْ تین افراد جاں بحق ،ْ تین زخمی

دونوں گروپوں میں تین گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ،ْفائرنگ بند ی کرادی گئی

پیر 29 مئی 2017 13:33

لنڈی کوتل ،ْ امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں تصادم ،ْ تین افراد جاں بحق ..
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران 3 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں امن لشکر کے دو مسلح گروپوں میں فنڈ کی رقم کی تقسیم کے تنازع پر تصادم ہوا جس میں دونوں جانب سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ،ْزخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں تین گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں گروپوں کے درمیان فائر بندی کرادی

متعلقہ عنوان :