بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جرگہ تشکیل دیاجاچکا ہے،ترجمان پیسکو

احتجاج کرکے حالات کو دانستہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا

پیر 29 مئی 2017 13:31

بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جرگہ تشکیل دیاجاچکا ہے،ترجمان پیسکو
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) ترجمان پیسکونے کہا ہے کہ بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جرگہ تشکیل دیاجاچکا ہے،احتجاج کرکے حالات کو دانستہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان پیسکونے اپنے بیان میں کہا کہدرگئی میں مظاہرین نے ایکسیئن آفس پر حملہ کیا ۔مظاہرین نے ایس ڈی او کے دفتر میں ریکارڈ کو آگ لگادی ۔بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جرگہ تشکیل دیا جاچکا ہے۔احتجاج کرکے حالات کو دانستہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔ترجمان پیسکو نے کہا قانون نافذ کرنے والوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

متعلقہ عنوان :