جے آئی ٹی کی جانب سے سخت پیغام کے بعد شریف فیملی پیش ہوئی ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 مئی 2017 12:25

جے آئی ٹی کی جانب سے سخت پیغام کے بعد شریف فیملی پیش ہوئی ۔ ڈاکٹر شاہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ حسین نواز کا کہنا ہے کہ میں کوئی سیاسی رہنما نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے سیاست میں دلچسپی ہے۔ تو پھر یہ بتایا جائے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ کے اراکین کس حیثیت میں گئے ؟ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر کسی کے ساتھ بھی وکیل ساتھ نہیں ہوتا۔

لیکن ان کے ساتھ عبد الغنی ایڈووکیٹ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے شریف خاندان کو کو سخت ترین پیغام گیاجس کے بعد یہ لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے معاملے کو طول دے کر جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازعہ بنایا جائے گا۔ اور پھر اس پر سیاسی رنگ آنا شروع ہو جائے گا کہ ہم نے تین نسلوں کا حساب دیا وغیرہ وغیرہ۔ حسین نواز کو لندن میں بیٹھے جے آئی ٹی کا سخت پیغام گیا تھا اسی لیے انہیں آنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے سامنے ایک رپورٹ پہلے ہی پیش کر چکی ہے جبکہ دوسری رپورٹ سات تاریخ کو پیش کی جائے گی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :