جدہ میں 300 فلک بوس ڈرونز نے روشن ہوکر ماہ رمضان کا استقبال کیا گیا

پیر 29 مئی 2017 12:22

جدہ میں 300 فلک بوس ڈرونز نے روشن ہوکر ماہ رمضان کا استقبال کیا گیا
جدہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2017ء):۔ جنرل اتھارٹی برائے انٹرٹینمنٹ نے جدہ میں 300 ڈرونز کو روشن کرکے ماہ رمضان کا استقبال کیا۔ عرب نیوز کی تفصیلات کے مطابق جدہ کے آسمان پر ڈرونز نے روشن ہوکرعربی میں ’’ رمضان مبارک ‘‘ لکھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کئی ملکی و غیر ملکی افراد موجود تھے جو کہ اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پرموجود افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج سے قبل اس قدر دلکش منظر نہیں دیکھا ۔ انہوں نے انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس اقدام کو سراہا اور داد رسی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمل سے بے لطف اندوز ہوئے ہیں ۔