ننگر ہاری پشاور میں نجی تعلیمی ادارے میں پڑھانے والا 11 سالہ پروفیسر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 مئی 2017 12:19

ننگر ہاری پشاور میں نجی تعلیمی ادارے میں پڑھانے والا  11 سالہ پروفیسر
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2017ء) : پشاور کے علاقہ ننگر ہاری کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں 11 سالہ سباون نے بطور ٹیچر پڑھانا شروع کر دیا ہے۔ سباون کے مطابق اسے اُردو، پشتو، دری اور انگریزی زبان پر عبور حاصل ہے۔ سباون کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ اس کے والدین رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں۔ سباون کا کہنا ہے کہ مجھے افغانستان اور پاکستان کے تعلیمی نظام پر تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ آپ گھر میں پشتو بولتے ہیں، اسکول میں اُردو اور امتحان انگریزی زبان میں دیتے ہیں۔ اس نظام سے بچے اُلجھن اور کنفیوژن کا شکار ہو جاتے ہیں جو بچوں کے اسکول چھوڑنے کا باعث بنتا ہے۔ سباون کا کہنا ہے کہ میری کلاس میں افغان طلبا کی تعداد زیادہ ہے۔ سباون کی خواہش ہے کہ وہ کم عمری میں ہی پی ایچ ڈی کرے۔ سباون کا کہنا ہے کہ میرے والدین کا تعلق افغانستان سے ہونے کے باوجود میں نے کبھی پاکستان میں احساس کمتری محسوس نہیں کی کیونکہ یہاں مجھے پیار، محبت اور عزت سب کچھ مل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :