قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کا اجلاس

پیر 29 مئی 2017 12:24

قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کا اجلاس
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کا اجلاس مانیری صوابی میں مکمل شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ،جس میں ایم پی اے معراج ہمایون خان ، زاہد باچا ، فتح باچا ، ریحانہ نور ، امتیاز خان، خان پوش ، امجد ، سعید اللہ ، ضیاء الرحمن ، گلباز ، گل زمان ، وحید اللہ ، عثمان ، شاکر ، فاروق اور دیگر رہنمائوں نے شرکت۔

اجلاس میں صوابی کی ترقی اور پارٹی امور پر بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے اس بات پر مایوسی کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ صوابی میں خاطر خواہ ترقیاتی کام نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ معراج ہمایون کا کہنا تھا کہ ضلع صوابی کے عوام کسی بھی سیاسی یا سماجی گروہ کا حصہ ہوں وہ اپنے ضلع صوابی کی ترقی کی خواہش رکھتے ہیں اور اس کے لئے عملی کوشش میں بھی سر گرم رہتے ہیں لیکن جب وہ ادارہ یا سیاسی پارٹی جن سے یہ وابستہ رہتے ہیں ان کی خواہشات اور حقوق سے رو گر دانی کر ئے تو دکھ کا احساس ضرور ہو تا ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوابی کی ترقی کے لئے متحد ہو کر عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :