عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

پیر 29 مئی 2017 12:10

عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کر ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے ‘ان خیا لات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جگلوٹ میں عوام سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ‘انہوں نی کہاکہ جگلوٹ کے عرصہ دراز سے نا مکمل واٹر سپلائی سکیموں کی تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

علاقائی گریڈ کے قیام سے صوبے کے اضلاع میں سرپلیس بجلی کو دوسرے اضلاع تک فراہم کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تعمیر و ترقی کے اس سفر کو کامیاب کرنے میں عوام بھی اپنا بھرپور فعال کردار ادا کریں ۔ حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے عوام اپنے علاقوں میں شروع کیے جانے والے منصوبوں کی نگرانی کریں تاکہ بروقت ان منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ وزیراعلیٰ نے دورہ جگلوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کی تعمیر کے حوالے سے متعین سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور جلد کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔