حاکم دبئی کی اپنی بیٹی کے ہمراہ نماز کی ادائیگی کرتے ہوئے لی جانے والی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

پیر 29 مئی 2017 11:58

حاکم دبئی کی اپنی بیٹی کے ہمراہ نماز کی ادائیگی کرتے ہوئے لی جانے والی ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2017ء):۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد راشد المختوم نے رمضان کے پہلے دن اپنی بیٹی کےہمراہ نماز کی ادائیگی کی۔ عبادات کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پرآتے ہی وائرل ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران نے اپنی بیٹی شیخہ الجلیلیا کے ساتھ رمضان کے پہلے دن نماز ادا کی ، جس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیخ محمد کے پرستاروں نے پوسٹ کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ واضح رہے کہ شیخ محمد عرب دنیا کے ان حکمرانوں میں سے ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور اکثر اپنے سیاسی اور روزمرہ کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔