پھالیہ ،خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی، 175 بھیڑیں،بکریاں جل کر راکھ

پیر 29 مئی 2017 12:01

پھالیہ ،خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی، 175 بھیڑیں،بکریاں ..
پھالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی‘ آگ سے بھیڑوں کا باڑہ جلنے سے 175 بھیڑیں اور بکریاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق پھالیہ میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے خانہ بدوشوں کے بھیڑوں کا باڑہ بھی جل گیا۔ باڑ ے میں بند 175 بھیڑیں اور بکریاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ مقامی لوگوں نے شکوہ کیا کہ آگ بجھانے کے لئے کوئی ریسکیو ٹیم نہیں پہنچی۔