گوجرانوالہ،شیخوپورہ روڈ بس ٹرک میں تصادم ، 3 جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، 5 افراد شدید زخمی ، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا

پیر 29 مئی 2017 12:01

گوجرانوالہ،شیخوپورہ روڈ بس ٹرک میں تصادم ، 3 جاں بحق
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) شیخوپورہ روڈ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ بس اور ٹرک ڈرائیورز کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور بس کے مسافروں کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :