ایل او سی،وادی جہلم میں سڑک کنارے نصب بم دھما کہ ، 4 افراد زخمی

مسافر گاڑی راولپنڈی سے مسافروں کو لے کر کھلیانہ کے علاقے میں آرہی تھی کہ واقعہ پیش آیا،دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور اور 3 مسافر زخمی ہوئے جن کی شناخت ارم عباس،مختیار احمد، چنگیز لطیف اور رحمت حسین کے ناموں سے ہوئی، ڈپٹی کمشنر

پیر 29 مئی 2017 12:01

ایل او سی،وادی جہلم میں سڑک کنارے نصب بم  دھما کہ ، 4 افراد زخمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے زد میں آکر ایک گاڑی میں سوار 4 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وادی جہلم کے ڈپٹی کمشنر عبدالحامد کانی کا کہنا تھا کہ ایک مسافر گاڑی راولپنڈی سے مسافروں کو لے کر کھلیانہ کے علاقے میں آرہی تھی کہ رات ساڑھے 9 بجے واقعہ پیش آیا۔

یہ علاقہ وادیجہلم کے علاقے کھلیانہ میں ایل او سی کے انتہائی قریب قائم ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جس وقت گاڑی مسافروں کو لے کر ان کی منزل کے قریب پہنچی۔ گاڑی کے ڈرائیور نے سڑک کے درمیان میں پتھر پڑے ہوئے دیکھے اور سڑک کی تنگی کے باعث گاڑی کو ان سے بچانے کیلئے سڑک کے کنارے پر کچے حصے کی جانب موڑ دیا جس کے بعد یہاں نصب آئی ای ڈی دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور 3 مسافر زخمی ہوئے جن کی شناخت ڈرائیور ارم عباس اور دیگر 3 مسافر مختیار احمد، چنگیز لطیف اور رحمت حسین کے ناموں سے ہوئی۔واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے زخمیوں کو مظفر آباد ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :