پاکستان کو دنیا کے امن مشن میں فعال ادا کرنے پرفخرہے، ملیحہ لودھی

فوج نے امن مشن کے تحت کانگو،ڈارفر،افریقی ممالک اور لائیبریا میں خدمات انجام دیں ، پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی دنیا میں قیام امن کیلئے اقدامات کی حمایت کرتاہے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا مباحثے سے خطاب

پیر 29 مئی 2017 12:01

پاکستان کو دنیا کے امن مشن میں فعال ادا کرنے پرفخرہے، ملیحہ لودھی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے امن مشن میں فعال ادا کرنے پرفخرہے،فوج نے امن مشن کے تحت کانگو،ڈارفر،افریقی ممالک اور لائیبریا میں خدمات انجام دیں ،اقوام عالم بنیادی اسباب کو معلوم کرکے تنازعات کے پر امن حل کو یقینی بنائے ،پاکستان اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کی دنیا میں قیام امن کیلئے اقدامات کی حمایت کرتاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودی نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم بنیادی اسباب کو معلوم کرکے تنازعات کے پرامن حل کو یقینی بنائے۔ تنازعات کے حل سے ہی شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی دنیا میں قیام امن کیلئے اقدامات کی حمایت کرتاہے۔مسلح تصادم کے واقعات پر قابو پانے میں ہی شہریوں کے تحفظ کا حصول ممکن ہے ۔پاکستان کو دنیا کے امن مشن میں فعال کردار اداکرنے پر فخر ہے ۔پاک فوج نے امن مشن کے تحت کانگو،ڈرافر،افریقی ممالک اور لائیبر میں خدمات انجام دیں۔ملیحہ لودھی نے دنیا میں تنازعات کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی امداد پر زور دیا