بجلی کی پیداوار 16 ہزار400 میگا واٹ ، طلب 20 ہزار 400میگا واٹ ہے، وزارت پانی و بجلی

بجلی کی قلت چار ہزار میگا واٹ ہے‘ شہروں میں چار سے چھ گھنٹے ، دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

پیر 29 مئی 2017 12:01

بجلی کی پیداوار 16 ہزار400 میگا واٹ ، طلب 20 ہزار 400میگا واٹ ہے، وزارت پانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) وزارت پانی و بجلی نے کہا ملک میں بجلی کی پیداوار 16 ہزار400 میگا واٹ جبکہ بجلی کی طلب 20 ہزار 400میگا واٹ ہے ‘ ملک میں بجلی کی قلت چار ہزار میگا واٹ ہے‘ شہروں میں چار سے چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی قلت چار ہزار میگا واٹ ہے بجلی کی طلب بیس ہزار چار سو میگا واٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کی پیداوار سولہ ہزار چار سو میگا واٹ ہے۔ شہروں میں چار سے چھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈسیڈنگ ہورہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :