حاکم فجیرہ نے رمضان کی آمد کے پیش نظر 53 قیدیوں کو معاف کردیا

پیر 29 مئی 2017 11:45

حاکم فجیرہ نے رمضان کی آمد کے پیش نظر 53 قیدیوں کو معاف کردیا
فجیرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2017ء):۔ فجیرہ کے حکمران شیخ حماد بن محمد الشرقی نے مختلف جرائم میں ملوث 53 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق یہ قیدی امارات کے مختلف پینل اداروں کی جانب سے قید کیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

حاکم فجیرہ نے یہ اقدام رمضان کی آمد کے پیش نظر اٹھایا ۔ ساتھ ہی ساتھ ان قیدیوں کو معاف کرنے کامقصد ان کو نئی زندگی مہیا کرنا اور ان کے خاندانوں کی مشکلات آسان کرنا تھا۔ یہ قیدی مختلف قوموں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ دوران قید اپنے رویے میں بہتری لائے ہیں ۔