سعودی عرب نے سگریٹ نوشی اور انرجی ڈرنکس پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

پیر 29 مئی 2017 11:37

سعودی عرب نے سگریٹ نوشی اور انرجی ڈرنکس پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا ، ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2017ء):۔ سعودی عرب نے سگریٹ اورانرجی ڈرنکس پر نئے ٹیکس کا اطلاق کردیا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق ان اشیاء پر100 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جس کو 10 جون سے لاگو کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ کاربونیٹڈ ڈرنکس پر50 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

 یوں سعودی عرب خلیجی کارپوریشن کا پہلا ملک بن چکا ہے جس نے اطلاق کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اس نئے قانون کا اطلاق جنرل اتھارٹی برائے زکوٰۃ نے بروز اتوار کیا۔ وہ متعلقہ افراد جو اس نئے ٹیکس کی خلاف ورزی میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان پر50,000 سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔