کراچی میں بجلی کے بدترین بحران پر قابو نہ پایا جا سکا۔سحروافطار میں بھی بجلی غائب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 مئی 2017 11:17

کراچی میں بجلی کے بدترین بحران پر قابو نہ پایا جا سکا۔سحروافطار میں ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2017ء) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہونے والے بجلی کے بدترین بحران پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ دوسری سحری میں بھی کئی علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی، رمضان المبارک اور کے الیکٹرک کی نا اہلی کے باعث بدترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو امتحان میں ڈال دیا۔

کراچی میں کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔

(جاری ہے)

دوسری سحری میں بھی کئی علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ ملیر اور گلشن اقبال کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب رہی۔ ایف بی ایریا، ناظم آباد اور لیاقت آباد بھی اندھیرے ڈوبے رہے۔ صدر اور لیاری کے علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو نڈھال کردیا۔کورنگی، کلفٹن، محمود آباد اور گزری میں بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔شہر بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :