یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان- پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کمی متوقع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 مئی 2017 10:41

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان- پٹرول کی قیمت ..
 اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2017ء) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 80 پیسہ فی لیٹر کمی متوقع ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم قیمتوں میں کمی کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :