بلوچستان میں سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے 19 ارب روپے مختص

پیر 29 مئی 2017 10:44

بلوچستان میں سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے 19 ارب روپے مختص
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بلوچستان میں لوگوں کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے 19 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں ضلع ژوب سے مغل کوٹ تک کی سڑک کی تعمیر کے لئی9 ارب روپے خرچ کئے جا ر ہے ہیں جبکہ قلعہ سیف اللہ سے لورالائی سیکشن پر 8 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہا سڑکوں کی تعمیر کا کام جون 2018 ء تک مکمل کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :