بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے مختص

پیر 29 مئی 2017 10:44

بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بلوچستان حکومت نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایاہے کہ حکومت صوبہ بھر کے دور دراز کے علاقوں مین لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ اس منصوبوں کے تحت کچی کے علاقے میں ایک واٹر سپلائی سکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس پر.7 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں یک ارب سے زیادہ روپے سے مختلف پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :