فلسطینی اتھارٹی نے ماہ صیام کے دوران طلاق کا اندراج ممنوع قرار دے دیا

پیر 29 مئی 2017 10:30

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) فلسطینی اتھارٹی کے چیف جسٹس محمود الھباش نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام شرعی عدالتوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران طلاق کا کوئی کیس رجسٹر نہ کریں۔ اگر ایسا کوئی کیس سامنے آتا بھی ہے تو اسے رمضان المبارک کے بعد تک ملتوی کردیا جائے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی کے مطابق ایک بیان میں فلسطینی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ شرعی عدالتوں کو جاری کردہ سرکلر خاندان اصلاح و مشاورت و رہ نمائی مرکز کی رپورٹس کی روشنی میں تیارکیا گیا۔

اس کا اطلاق صرف ماہ صیام کے ایام میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طلاق کی رجسٹریشن ماہ صیام کے بعد تک ملتوی کی جائے گی تاکہ دونوں فریقین کو متوازن طبی حالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کرانے اور اس کے مطابق فیصلے کا موقع مل سکے۔

متعلقہ عنوان :