سری لنکا میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 146تک جاپہنچی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 مئی 2017 10:28

سری لنکا میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 146تک جاپہنچی
کولمبو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2017ء) سری لنکا میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 146 افراد ہلاک جبکہ 112 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزسے شروع ہونے والی تیز بارشوں سے اب تک 146 لوگ ہلاک اور پچاس ہزار سے زائد کو نکل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ بارش ہوئی۔

جس میں 146افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 112افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے فوجی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں۔آفیشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی اور مغربی حصے میں بارش کے باعث 60 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈپٹی وزیر نے کولمبو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند علاقے ایسے ہیں جہاں تک ہماری پہنچ نہیں ہے لیکن امدادی کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایم سی کے ڈائریکٹر آپریشنز ریرایڈمرل اے اے پی لیانیگے نے کہاکہ پانچ سو کے قریب گھر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ 14 سال کے بعد یہ سب سے بڑا سیلاب ہے۔ اس سے پہلے مئی 2003 میں شدید بارشوں کی وجہ سے 250 لوگ ہلاک اور دس ہزار گھر تباہ ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ سری لنکا کا بارش سے متاثرہ رتناپور کا یہ علاقہ قدرتی خزانے سے مالامال ہے اور کولمبو سے 100 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :