عالمی عدالت انصاف کو کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری کرنے کا اختیار نہیں-بیرسٹرخاورقریشی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 مئی 2017 10:28

عالمی عدالت انصاف کو کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری کرنے کا اختیار ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2017ء)عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں کرے گی ، نہ ہی اسے بری کرنے کا ختیار ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں اٹارنی جنرل پاکستان کے دفتر میں انہوں نے کلبھوشن یادو کیس پرطویل مشاورت کی۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران خاور قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کہیں نہیں جا رہا، نہ ہی وہ رہا ہورہا ہے، وزارت خارجہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔اس سے قبل اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اب بذات خود عالمی عدالت میں کلبھوشن کے مقدمے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔