سیب کا سرکہ ذیابیطس کے علاج اور وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،امریکی ماہرین صحت

پیر 29 مئی 2017 10:00

ایروزونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ ذیابیطس کے علاج اور وزن کم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر گزشتہ 10 برس سے اس سرکے پر تحقیق کررہی ہیں۔قبل ازیں جاپانی ماہرین نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اگر دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیے جائیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون پروفیسر کے مطابق نئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے استحالہ (میٹابولزم) کو تبدیل کرکے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔پروفیسر کے مطابق سیب کا سرکہ خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جو لوگ ذیابیطس کے دہانے پر ہیں اگر وہ پاستہ اور پیزا کھائیں تو ان کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جب کہ سیب کا سرکہ اس کیفیت کو قابو کرسکتا ہے جس کی وجہ ایسیٹک ایسڈ ہے۔ ان کا مشورہ ہے کہ سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اس کی شدت کو کم کیا جائے کیونکہ خالص سرکہ معدے اور حلق کو متاثر کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :