فیصل آباد ‘ دوران تراویح مسجد کی چھت گرنے سے ایک شہید ‘ پانچ زخمی

پیر 29 مئی 2017 00:00

فیصل آباد ‘ دوران تراویح مسجد کی چھت گرنے سے ایک شہید ‘ پانچ زخمی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) فیصل آباد میں دوران تراویح مسجد کی چھت گرنے سے ایک نمازی شہید‘ پانچ زخمی ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تراویح کے دوران فیصل آباد کے علاقے رسالہ روڈ پر واقع مسجد کی چھت گر گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ایک نمازی شہید‘ جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :