سپریم کورٹ حسین نواز کی طرف سے جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراضات بارے درخواست کی سماعت آج کرے گی

پیر 29 مئی 2017 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) سپریم کورٹ آج (پیر کو )حسین نواز کی طرف سے جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اٹھائے گئے اعتراضات بارے درخواست کی سماعت کرے گی۔ حسین نواز کی طرف سے جے آئی ٹی کے ممبران عامر عزیز اور میاں بلال رسول پر جانبداری کا الزام لگایا گیا ہے۔ حسین نواز کی طرف سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ آج عدالت کے رو برو پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل خصوصی عملدرآمد بنچ دوپہر ایک بجے اس درخواست کی سماعت کرے گا حسین نواز نے سٹیٹ بینک کے نمائندے عامر عزیز پر سابق صدر پرویز مشرف سے وابستگی کا الزام لگایا ہے جبکہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے نمائندے بلال رسول پر پی ٹی آئی سے وابستگی کا الزام ہے۔ (عابد شاہ)