لاہور،نہر میں نہاتے ہوئے 38سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق

اتوار 28 مئی 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) با ٹا پو رہ کے علا قہ جلو موڑمیں بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے 38سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ، متوفی کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جلو موڑ کے علاقہ میںواقع بی آر بی نہر میں نہاتے ہوئے 38سالہ شخص اچانک پانی کے زور سے گہرے پانی میں چلا گیا جہاں چند منٹوں میں اسکی موت واقع ہوگئی ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئی جنہوں نے موقع پرپہنچ کر نعش کی شناخت کیلئے متعدد کوششیں کیں تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :