لاہور،مغلپورہ میں پولیس کی کاروائی، 7جواری گرفتار

اتوار 28 مئی 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) مغلپورہ کے علاقہ میں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 7جواریوں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم اور دیگر سامان بر آمد، ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ پولیس نے منجر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارکر 7جواریوں جاوید ولد غلام رسول،فریاد ولد محمد سلیم،عبدلکریم ولد فاروق احمد،محمد روحیل ولد محمد شکیل،مزمل خان ولد محمد خان ،محمد طارق ولد محمد بشیر اورطیب رضوان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :