رمضان نشریات ہدایات نامے کی خلاف ورزی،3نجی ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری 3دن میں جواب طلب

اتوار 28 مئی 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا ) نے رمضان نشریات ہدایات نامے کی خلاف ورزی3نجی ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 3دن میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیمرانے نجی ٹی وی چینلز جیو انٹرٹینمنٹ ، سندھ ٹی وی اور کے ٹی این کواسلام آباد ہائیکورٹ اور پیمرا کی طرف سے جاری کردہ رمضان نشریات ہدایت نامہ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کر لیا ہے، پیمرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ چینلز نے یکم رمضان المبارک کو شام کی ٹرانسمیشن کے دوران 9بجے سے قبل کوئز پروگرامز نشر کئے جو کہ پیمرا ہدایت نامہ کے پیرا 5کی خلاف ورزی تھی۔

پیمرا نے تینوں چینلز کو 31مئی2017دوپہر12بجے تک مذکورہ خلاف ورزی پر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے مزید برآن چینلز کے چیف ایگز یکٹیو آفیسرز کو بھی اسی دن ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے جبکہ حکم عددلی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔