کراچی والوں کو لوڈ شیڈنگ نے آٹھ آٹھ آنسو رلا دیا، پانی کا بحران بھی سنگین ہو گیا

اتوار 28 مئی 2017 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) کے الیکٹرک نے دعوں، وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود پہلی سحری سے ہی اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا جو افطار تک برقرار رہا، شہر کے بیشتر علاقے سحری کی طرح افطار کے وقت بھی اندھیرے میں ڈوبے رہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک سے قبل ہی صرف ایک ماہ میں بجلی کے چھ بڑے بریک ڈانز کے بعد خدشہ تھا کہ رمضان المبارک میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی ستائے گی تاہم یہ نہیں معلوم تھا کہ شہر قائد میں سحر و افطار میں بھی بجلی میسر نہیں ہو گی۔

بجلی کے بدترین بحران کی وجہ سے گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے کے الیکٹرک کو رمضان المبارک میں خصوصی تیاری کی ہدایت کی تھی کہ روزہ داروں کوتکلیف نہ ہو لیکن کے الیکٹرک نے ہدایات ہوا میں اڑا دیں اور پہلے روزے سے ہی بجلی حسب معمول غائب ہے۔روزہ دار کہتے ہیں کہ روزہ صبر و استقامت اور ایثار کا درس دیتا ہے لیکن بجلی اور پانی کے بدترین بحران نے ان سے عبادت کی اصل روح چھین لی ہے۔

متعلقہ عنوان :