کراچی میں بجلی کی اچانک بندش، وزیراعلی کا وفاقی وزیر کو خط
رمضان کے پہلے ہی روزحبکو-جام شورو ٹرانسمیشن میں 500 کے وی ٹرپ کرجانے کے بعد اندورن سندھ کے 13 اضلاع اور آدھا کراچی ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیا تھا، نازک ٹرانمیشن لائنز کے اچانک ٹرپ کرنے سے نہ صرف حیسکو اور سیپکو کا نظام درہم برہم ہوا بلکہ کے الیکٹرک پر اثر پڑا جس سے کراچی کے بڑے حصے کو بجلی منقطع ہوئی،بجلی کو تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کرایا جا سکا ہے کراچی کو بجلی کی اچانک بندش سے پانی کی فراہمی کا نظام بھی خراب ہوگیا
اتوار 28 مئی 2017 23:30
(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو بجلی کی اچانک بندش سے پانی کی فراہمی کا نظام بھی خراب ہوگیا۔
کراچی کو پانی فراہمی گھارو، دھابیجی، پپری، کوڈ، حب، نارتھ اور ایسٹ کراچی کے پمپنگ اسٹیشز سے ہورہی ہے جبکہ بجلی کے اس بریک ڈاون سے کراچی کو 150ایم جی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔وزیراعلی نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال تشویش ناک ہے اور اس دن جب سندھ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی متجاوز کر گیا ہو اور رمضان کا مقدس مہینہ بھی شروع ہوا ہو۔مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو بجلی کے طویل بریک ڈاون سے نازک صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کی زندگیوں پر اثر پڑتا جبکہ لااینڈ آرڈر کی صورت حال بھی خراب ہوجاتی ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں جب شہری رمضان کی پہلی سحری کی تیاری کررہے تھے تو بجلی کا طویل بریک ڈاون ہوا تھا جو دن کے ڈھلنے تک مکمل طور پر بحال نہیں کی جاسکی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.