ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان معاشی میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کررہا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایااور اب وہ معاشی دھماکہ بھی کرنے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری
اتوار 28 مئی 2017 23:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول سے پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہوئیں اور بھارت جیسے دشمن کے جنگی جنون اور جارحیت پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنا ممکن ہوسکا۔
آج اگر ہم ایٹمی صلاحیت نہ رکھتے تو دشمن ہمیں نقصان پہنچاسکتا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے ملک کی تعمیر وترقی، امن واستحکام اور تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبوداور ملک کے معاشی واقتصادی استحکام کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔ آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں بہت بدل چکا ہے۔ پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا اعتراف بین الاقوامی ادارے بھی کررہے ہیں۔ پاکستان معاشی، اقتصادی اور دفاعی طور پر جتنا مضبوط آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھااور ترقی کا یہ سفر 2018ء کے بعد بھی جاری رہے گا کیونکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرکے وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ تقریب سے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکریٹری جنرل نصیب اللہ بازئی، ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر علاؤ الدین کاکڑ اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.