حب پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے 10کلو افیون برآمد کرلی

اتوار 28 مئی 2017 23:30

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) حب پولیس نے منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو حب میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص طارق کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 10کلو گرام افیون برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :