مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

اتوار 28 مئی 2017 23:30

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو مستونگ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالجلیل ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔