پاکستان کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے ، وزیر مملکت

اتوار 28 مئی 2017 23:20

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حقیقی معنوں میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا ہے ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کا سربلند کر دیا، 28 مئی 1998ملکی تاریخی میں فخر و ناز اور جوانمردی کا دن ہے اس دن وزیر اعظم پاکستان میاںنواشریف نے دنیا بھر کے دبائو اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عوام کی امنگوں کے مطابق ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عظیم قوت میں تبدیل کیا اور پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر مسلم دنیا کا فخر بنا دیا ہم سب کو متحد ہو کر ایٹمی پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور دنیا کو بتانا ہو گا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی کردار کشی کرنے والوں کو ایٹمی دھماکوں اور ملک کی تیز رفتار معاشی کی طرف دیکھنا ہو گا ۔ عوام نے ان کی سازشیں پہلے بھی ناکامی بنا دی تھیں آئندہ بھی بناتے رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی طرف یوتھ ونگ کے مرکزی دفتر گلستان کالونی میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم این اے رانا محمد افضل خاں ‘ شیراز کاہلوں ‘ میاں محمد سرور ‘ حافظ شفیق کاشف ‘ حامد وینس ‘ فیاض گوندل‘ حامد وینس کے علاوہ پی پی 66 کے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین حضرات ‘ کونسلرز اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :