بشام ، علاقہ لاہور ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاںبحق ، دو زخمی

اتوار 28 مئی 2017 23:20

بشام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) بشام کے علاقہ لاہور میں ڈاٹسن کھائی میں گرگئی ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ دو بڑی بسیں آپس میں اور ٹیک کررہی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز بشام کے نواحی علاقہ لاہور میں مرغی سپلائی کرنیوالی گاڑی گلگت سے بشام آرہی تھی کہ گہرئی کھائی میں جاگری جس نتیجے میں ایک شخص عزیز الرحمن سکنہ باٹکوٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حباب اور محمد حسین شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر قریبی ٹی ایچ کیو ہسپتال بشام منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :