بشام پولیس کی کارروائی ، اسلام آباد جانیوالی ٹرک سے بھاری تعداد میں اعلیٰ قسم کی شراب برآمد،ملزمام گرفتار

اتوار 28 مئی 2017 23:20

بشام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) بشام پولیس کی کاروائی گلگت سے اسلام آباد جانیوالی ٹرک سے بھاری تعداد میں اعلیٰ قسم کی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او بشام حبیب سید کے مطابق خفیہ اطلاع پر گزشتہ رات کاروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی جہان آفسر اور اے ایس آئی حسین خان کی قیادت بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ ٹرک نمبر RIN-535سے 300بوتل اعلیٰ قسم کی شراب برآمد کرکے ملزم ضیاء الحق سکنہ لنڈی کوتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ شراب گلگت سے اسلام آباد سمگل کی جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :