صفر سے 50فیصد لاسز والے شہری علاقوں میں 4 گھنٹے جبکہ دیہی میں6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پیسکو

اتوار 28 مئی 2017 23:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء) وفاقی حکومت اور پسکوکی بھرپورکوشش ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحروافطار اورتراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جبکہ دیگراوقات میں پسکو نے رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت 0 سے 50فیصد لاسز والے شہری علاقوں میں 4 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی․جبکہ رمضان المبارک میں دیگر زیادہ لاسز والے علاقوں کوبھی لوڈشیڈنگ میں ممکنہ حد تک ریلیف دیا جائے گا جبکہ انڈسٹریل فیڈرز پرافطاری سے لیکر سحری تک 9 گھنٹے بجلی بندرہے گی تاکہ یہ بجلی سحری اورافطاری اورتراویح میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل فراہم کی جاسکی․ یہ تمام اقدامات گھریلو صارفین کو رمضان المبارک میں ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کے لئے کئے ہیں پسکو نی رمضان المارک میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات کرلئے ہیں ․ تاہم تمام صارفین سے بھی التماس ہے کہ وہ بجلی کے غیرضروری اور بے جا استعمال سے گریز کریں خصوصا سحری وافطاری میں اے سی استعمال نہ کریں تاکہ سسٹم اوورلوڈ نہ ہو اور بجلی کی فراہمی مستحکم بنیادوں پر جاری رہی․پسکو نے پورے رمضان المبارک میں اورخاص کر سحری ,افطار اور تراویح کے اوقات میں عام صارفین اورخصوصا بجلی خسارے والے علاقوں کے صارفین سے بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لینے کی اپیل کی ہی․تاکہ سسٹم اوورلوڈ نہ ہو اوربجلی کی فراہمی بحال رہے۔

متعلقہ عنوان :