اسلام آباد،دوالگ الگ واقعات میں شادی شدہ خاتون اوردوشیز اغواء

اتوار 28 مئی 2017 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) وفاقی دارالحکومت میں دوالگ الگ واقعات میں شادی شدہ خاتون اوردوشیزہ کو اغواء کرلیاگیا۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ نیول کمپلکس کالونی سے دوشیزہ کو اغوائ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ فیصل شہزاد نے پولیس کوبتایاکہ ملزم ظفراقبال نے مدعی مقدمہ کی سولہ سالہ بیٹی مسماہ ’’ز‘‘ بی بی کو اغوائ کرلیاہے۔کھنہ کے رہائشی آصف محمودنے کھنہ پولیس کوبتایاکہ ملزمان محمدعارف،طارق ،محمداشرف اوران کے دیگرساتھیوں نے مدعی کی بیوی مسماة ’’ع‘‘ کو اغوائ کرلیاہے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :