سرکلر روڈ یکی گیٹ سستے رمضان میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی ،ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کاروائیاں کر کے آگ پر قابو پالیا

اتوار 28 مئی 2017 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) سرکلر روڈ یکی گیٹ سستے رمضان میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی ، آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیکر آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلئے سرکلر روڈ یکی گیٹ پر سستا رمضان بازار لگایا گیا تھا اس دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں لگے سٹالز کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کافی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

آگ لگنے کے ساتھ ہی خریداری کیلئے آنے والے شہری اپنا سامان چھوڑ کر جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹمیںموقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے کاروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پا لیا ۔